• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری

شائع August 17, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان بھر میں تقریبا ایک ہفتے تک انتہائی سست رفتاری کے بعد 17 اگست سے ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری آنا شروع ہوئی۔

پاکستان میں گزشتہ ایک ماہ سے انٹرنیٹ سیکیورٹی نیٹ ورک سسٹم ’فائر وال‘ کی تنصیب اور تجربات کی وجہ سے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہے، وہیں تقریبا تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کی سروسز بھی متاثر ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) یا حکومت پاکستان نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا، تاہم رواں ہفتے 15 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کو انٹرنیٹ رفتار بہتر بنانے بنانے سمیت سوشل میڈیا ایپس کی سروس بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

رواں ہفتے ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ ملک میں سوشل میڈیا پر بھی فائر وال کی آزمائش کا تجربہ کرلیا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی سروس اور رفتار بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ملک بھر میں 17 اگست سے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور انٹرنیٹ کی رفتار میں معمولی بہتری نوٹ کی گئی، تاہم اس باوجود متعدد شہروں سے صارفین نے انٹرنیٹ کے سست رفتار ہونے کی شکایات کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024