• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مبینہ سائبر ہراسانی پر پاکستان سے آنے والی ای میلز بلاک کردیں، جمائما گولڈ اسمتھ

شائع August 17, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مبینہ سائبر ہراسانی کی وجہ سے پاکستان سے آنے والی ای میلز کو بلاک کرنا پڑا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹا گرام اور ایکس پر جاری ایک بیان میں مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کا الزام عمران خان کے مخالفین پر عائد کیا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود دوستوں کے لیے جو جائز طریقے سے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مجھے اپنے خلاف سائبر ہراساں کیے جانے کی وجہ سے پاکستان سے آنے والی تمام ای میلز کو بلاک کرنا پڑا، اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی کے مایوس مخالفین کی طرف سے ایسا کیا گیا۔

اس نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پلیٹ فارم پر پابندی ہے اس لیے وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی کرنے والے صارفین ہی اس پوسٹ دیکھ سکیں گے۔

برطانوی فلم پروڈیوسر نے عمران خان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کی وجہ سے ان کے خلاف برسوں سے جاری سوشل میڈیا مہم کے حوالے سے کہا کہ پاکستانی سیاست وہ تحفہ ہے، جو ملک چھوڑنے کے 20 سال بعد بھی دیتا رہتا ہے،حالانکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین اکثر جمائما گولڈ اسمتھ کو پسند کرتے ہیں، ان کے سابقہ شوہر عمران خان کے ناقدین نے انہیں بدسلوکی اور نسل پرستانہ زبان استعمال کرکے نشانہ بنایا ہے۔

جب سابق وزیر اعظم نواز شریف 2019 اور 2023 کے درمیان لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر چکے تھے، اس وقت مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے جمائما گولڈ سمتھ کی والدہ کے سرے گھر کے باہر مظاہرے کیے تھے۔

اس وقت مسلم لیگ ن کے حامیوں کا کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی کے لیے ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر متواتر احتجاج کرنے کا بدلہ ہے، جہاں نواز شریف رہائش پذیر تھے۔

جمائما گولڈ اسمتھ عمران خان سے شادی کے بعد پاکستان میں رہتی تھیں، ان کے دو بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024