• KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C
  • KHI: Clear 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.7°C

عدالتی مداخلت پر استعفیٰ دے دوں گا، سیٹھی

شائع September 18, 2013

نگراں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی۔ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگراں چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر عدلیہ کی جانب سے ان کے کام مداخلت کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیٹھی کو مکمل اختیارات نہ دیتے ہوئے بورڈ کے نئے الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

نگراں سبراہ نے کہا کہ میں نہ ہی چیف سلیکٹر کا انتخاب کر سکتا ہوں نہ کسی اور سلیکٹر کا جبکہ میرے پاس پاکستان کرکٹ کے فیصلے کرنے کا بھی اختیار نہیں۔

انہوں نے آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ہماری بات نہیں سن رہا اور جنوبی کے خلاف سیریز سر پر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے اور اس کی سماعت 23 ستمبر کو ہو گی، اگر کسی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی تو میں وزیر اعظم کے پاس جاؤں گا۔

سیئر صحافی نے کہا کہ میں انہیں اپنا استعفی پیش کر دوں گا کیونکہ میں اس طرح سے مزید کام نہیں کر سکتا۔

حکومت کی جانب سے پی سی بی کا نگراں سیئرمین بنائے جانے کے بعد جولائی میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجم سیٹھی کو چیئرمین کے مکمل اختیارات سے محروم کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اسے سے قبل مئی میں سابق پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے کرائے گئے الیکشن کو کاعدم قرار دے دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

عظیم حسن Sep 18, 2013 10:21am
سلام گورو جی. مجھے آپ کی دھمکی پر نہ جا نے کیوں اتنی ہنسی آ رہی ہے آ پ سے زیا دہ اس نظام اور ا س سے ملحکہ عدالتوں کو کون جا نتا ہے اور یہ جو آپ اصو ل پرستی کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اس سے کافی سارے لوگ تو آپ کے اس ڈرامے کو مان لیں گے لیکن وہ لوگ جو آپ کو کبھی اپنا گورو سمجھتے تھے اُن کے سامنے جو آپ کا پول کھلا ہے اُس نے بہت سوں کا دل توڑ دیا ہے اب استّعفیٰ دیں یا نہ دیں وہ عزت اور وہ مرتبہ دوبارہ آپ کے نصیب میں نہیں ہو سکتا لیکن آپ کو اس کی اب پرواہ بھی کہاں ہےاب تو حکومتی ایوانوں میں بلا جھجھک آنا جانے سے آپ کو راحت ملتی ہے مجھہے تو سمجھ نہیں آتی آخر سوا ے پیسوں کے اس نوکری سےآپ کو کیا ملا ہے اور ساری زندگی کی کما ئی عزت کھو دی ہے ابھی تو ہمیں آپ کی وزارت لے لینے والا فیصلہ نہیں بھولا تھا کہ آپ نے وزارت اعلیٰ لے لی پھر لنگڑی لولی چیئرمین شپ اور اب اُسے پکا کرنے کی خا طراسے چھوڑنے کی دھمکی دے کر کسے بیوقوف بنا رہے ہیں بحر حال ہم کیا کہ سکتے ہیں سوائے اس کے کہ لگے رہو منا بھائی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2025
کارٹون : 21 دسمبر 2025