• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ 30 ہزار غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان

شائع August 15, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ 30 ہزار غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا، جب کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ضم شدہ اضلاع میں 30 ہزار گھرانوں کو بھی سولر سسٹم دینے کا وعدہ کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایک 30 تیس ہزار غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دینے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سولر اسکیم کے ماڈل، ڈیزائن اور ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضم شدہ اضلاع کے 30 ہزار غریب گھرانوں کے لیے الگ سے سولر اسکیم دینے کا فیصلہ بھی کیا۔

صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق سولرائزیشن اسکیم میں بجلی لاسسز والے فیڈرز، پسماندہ اورگرم ترین علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، جب کہ اسکیم میں سولر پینلز بمعہ وائرنگ، پینل اسٹینڈ، انورٹر، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی ہر سال 5 لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں 20لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی نہیں ہے، ہم ہر سال 5 لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے، سولر لگوانے والوں کے لیے قرض اسکیم بنا رہے ہیں، قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی، جب کہ سندھ کے ہر ضلع میں دومنی گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024