• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار

شائع August 15, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر بنیادی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز نے اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی گئی وزیر اعظم پیکج کی تفصیلات حاصل کرلیں جس کے تحت ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی 916 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس فیصلے کے مطابق ماہانہ فی گھرانہ سبسڈی 2ہزار 734 روپے سے بڑھ کر 3ہزار 650روپے کی جائے گی۔

بجٹ میں اعلان کردہ وزیراعظم پیکج کا اطلاق یکم جولائی سے نہیں ہوسکا تھا لیکن اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5بنیادی اشیا پر سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ چینی، گھی، آٹے، چاول اور دالوں پر بے نظیر انکم سپورٹ صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔

بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیر اعظم اور رمضان پیکج کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے تحت 35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

نئے پیکج کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول پر سبسڈی میں300 فیصد تک اضافہ ہوگا جبکہ دال چنا اور ٹوٹا چاول پر فی کلو سبسڈی 25روپے سے بڑھ کر 100 روپے کردی جائے گی۔

وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت گھی پر فی کلو سبسڈی 70 سے بڑھ کر 100روپے کردی جائے گی جبکہ چینی پر فی کلو سبسڈی میں 4روپے اضافہ ہو گا جس کے بعد فی کلو سبسڈی 46 روپے سے بڑھ کر 50روپے ہوجائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیکج کے تحت آٹے پر 85روپے فی کلو سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024