• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

شائع August 15, 2024
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے، جب کہ شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات سے 17 اگست کے دوران طوفانی بارشوں کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، شمال مشرقی پنجاب، قلات، خضدار، بارکھان، لسبیلہ، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد، ژوب، بولان اور کشمیر میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، نوشہرہ اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں کے علاوہ مری، گلیات اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025