• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

’شملہ معاہدہ، خالصتان تحریک‘ اندرا گاندھی کی سیاست پر بنی ’ایمرجنسی‘ آئندہ ماہ ریلیز ہوگی

شائع August 15, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارت کی سابق پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم اور کانگریس رہنما اندرا گاندھی کی سیاست پر بنائی گئی بولی وڈ فلم ’ایمرجنسی‘ کو آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

”ایمرجنسی“ میں کنگنا رناوٹ نے اندرا گاندھی کا روپ دھارا ہے جو کہ رواں برس ہونے والے انتخابات میں رکن لوک سبھا بھی منتخب ہوئی ہیں۔

فلم کی ہدایات بھی کنگنا رناوٹ نے دی ہے جب کہ اس میں مہیما چوہدری، شریاس تلپڑے، انوپم کھیر سمیت دیگر اداکار اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم میں اندرا گاندھی کی سیاست اور ان کی جانب سے بھارت میں نافذ کی گئی ایمرجنسی جیسے مسائل کو دکھایا جائے گا۔

فلم کے ٹریلر سے کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں متعدد سیاسی واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت امریکا سمیت دیگر بیرونی قوتوں کی مدد سے پاکستان سے جنگ اور کشیدگی بھی شروع کرتا ہے جب کہ ٹریلر میں اندرا گاندھی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم میں اندرا گاندھی کی جانب سے سکھوں کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کو بھی دکھایا گیا ہے، جس کے عوض وہاں خالصتان تحریک زور پکڑتی ہے۔

ٹریلر میں شملہ معاہدے سمیت خالصتان تحریک اور اندرا گاندھی کی جانب سے بھارت میں جمہوری اقدار کو مسخ کرنے کے اقدامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے فلم کو زی اسٹوڈیو کے تحت 6 ستمبر کو سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025