• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کا کیس: سیکرٹری دفاع 20 اگست کو دوبارہ طلب

شائع August 15, 2024
فائل فوٹو: پی ٹی آئی ایکس
فائل فوٹو: پی ٹی آئی ایکس

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست میں سیکرٹری دفاع کو 20 اگست کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتا بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُوگل، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی آئی جی آپریشنز پولیس عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

سیکرٹری دفاع بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے استفسار کیا کہ آپ کیا کہیں گے؟ صرف رپورٹ پیش کریں گے؟ کیا سیکریٹری دفاع بھی عدالت میں موجود ہیں؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا سیکریٹری دفاع نہیں، جوائنٹ سیکرٹری ڈیفنس عدالت آئے ہیں، سیکرٹری دفاع 11 اگست سے ملک سے باہر ہیں، جوائنٹ سیکرٹری موجود ہیں، اس کیس میں دائرہ اختیار کا معاملہ بھی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے آپ فیڈریشن ہیں، آپ کے پاس اختیار ہے، آپ کے پاس سیکریٹری دفاع، سیکریٹری داخلہ ہیں، یہ معاملہ انا نہ بنائیں۔

عدالت نے سیکریٹری دفاع کو 20 اگست کو دوبارا طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے مجھے امید ہے یہ کیس آئندہ منگل تک یہ کیس ختم ہو جائے گا۔

عدالت نے استفسار کیا اٹارنی جنرل صاحب کہاں ہیں؟ اٹارنی جنرل کو کہیں اس مرتبہ اپنے ویک اینڈ کی قربانی دیں، میں اس پر تفصیلی آرڈر جاری کروں گا، عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست کو نمٹانے کے بعد اظہر مشوانی کے والد نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا انچارج اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ اظہر مشوانی کو واٹس ایپ کال آئی ہے کہ مغوی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے پاس ہیں، چونکہ مغوی وفاقی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، لہذا ہم درخواست واپس لیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024