• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

پورا پاکستان مجھے عزت، پیار دے رہا ہے، جتنا شکر کروں اتنا کم ہے، ارشد ندیم

شائع August 15, 2024
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پورا پاکستان مجھے عزت اور پیار دے رہا ہے، جتنا شکر کروں اتنا کم ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی پہنچنے پرگورنر ہاؤس میں میرا والہانہ استقبال کیا گیا، گورنر سندھ نے مجھے بہت زیادہ عزت دی، ان کاشکرگزارہوں، کراچی والوں نے مجھے بہت عزت دی، ان سب کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی میں بہت بڑا کراؤڈ دیکھا، اتنے لوگوں کا پیار دیکھا، میرے پاس اسے بیان کرنے کے لیے لفظ نہیں ہے، جتنے بھی کراچی کے کاروباری افراد نے انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کا میں جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے، کھلاڑیوں کو یہی چیزیں آگے لے کر جاتی ہیں، مجھے پورا پاکستان عزت دے رہا ہے، پیار دے رہا ہے، مجھے بہت خوشی ہوئی، کل میں نے جتنا پیار لوگوں کا گورنر صاحب کا دیکھا تو میرا دل کر رہا تھا کہ مجھے جیولن دیں اور میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر لوں گا۔

انہوں نے کہا یہ پیار، محبت اور سب کی دعائیں مجھے یوں ہی دیتے رہیں، میں آنے والے وقت کے تمام کھیلوں کے لیے پوری تیاری کروں گا اور پاکستان کا نام ہمیشہ بلند کروں گا۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے آئی ٹی سینٹرز میں پڑھنے والے بچوں کے لیے 100 لیپ ٹاپ کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے جو کارکردگی دیکھائی آج قوم اس پر خوش ہے ارشد ندیم نے پاکستانی قوم کو جو عزت دلوائی اس پر اللہ کے شکر گزار ہیں، کل رات ارشد ندیم گورنر ہاؤس تشریف لائے، گزشتہ رات ہونے والی تقریب میں ارشد شریف کو دیکھنے کے لیے ہر شخص بے تاب تھا، کل گورنر ہاوس ارشد ارشد کے نعروں سے گونجھ اٹھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے کاروباری شخصیات نے ارشد ندیم کو پلاٹ, نقد انعامات اور دیگر تحائف سے نوازا، کل سندھ کے لوگوں نے درخواست کی کہ ارشد ندیم سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ کریں، کل دس کروڑ روپے مالیت کے تحائف ارشد ندیم کو پیش کیے گئے، سندھ گورنمنٹ کی جانب سے اعلان کردہ پانچ کروڑ کا چیک بھی آج ارشد ندیم کو دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025