• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:27pm

بعض اداکارائیں رومانوی مناظر شوٹ نہیں کرواتیں، وہ مرد اداکار کو چھونے نہیں دیتیں، لائبہ خان

شائع August 14, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ جہاں متعدد پاکستانی اداکارائیں ڈراموں میں رومانوی مناظر شوٹ نہیں کرواتیں، وہ مرد اداکار کو چھونے تک نہیں دیتیں، وہیں متعدد اداکارائیں ہر طرح کے جذباتی مناظر بھی شوٹ کرواتی ہیں۔

حال ہی میں لائبہ خان اور علی انصاری نے ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے ڈراموں میں رومانوی مناظر شوٹ کروانے کے سوال پر کھل کر بات کی۔

دونوں نے اعتراف کیا کہ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے قبل دونوں ساتھی اداکاروں کو ایک دوسرے بات کرکے ایک دوسرے کے تحفظات ختم کرنے چاہیے۔

علی انصاری نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بعض مناظر کو بار بار شوٹ کروایا جاتا ہے اور اگر کسی رومانوی منظر کو بار بار شوٹ کیا جائے تو مسئلہ ضرور ہوتا ہے۔

ان کے مطابق اصل زندگی میں شادی شدہ جوڑے یا ایک دوسرے سے محبت کرنے والے افراد ایک ہی بار ایک دوسرے سے گلے مل کر جذبات کا اظہار کردیتے ہیں لیکن شوٹنگ کے دوران وہی منظر بار بار شوٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات پورا منظر شوٹ ہونے کے اسے صرف اسی وجہ سے دوبارہ شوٹ کیا جاتا ہے کہ کوئی ایک ہلکا سا مسکرا دیتا ہے یا پھر کیمرے کا فوکس ٹھیک نہیں ہوتا۔

علی انصاری کے مطابق رومانوی مناظر شوٹ کروانا آسان نہیں ہوتا، اس لیے دوسرے ساتھی اداکار کے ساتھ غلط ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس لیے ایسے مناظر شوٹ کروانے سے قبل دونوں اداکار ایک دوسرے سے بات کرکے اپنی اپنی حدود پوچھ لیں اور پھر اسی حساب سے منظر کو شوٹ کروائیں تو بہتر ہوگا۔

اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں خواتین کے پاس اتنا اختیار ہے کہ وہ رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے منع کردیں اور انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا۔

ان کے مطابق بہت ساری اداکاراؤں نے اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے، وہ رومانوی مناظر شوٹ نہیں کرواتیں، وہ ساتھی مرد اداکار کو چھوںے کی اجازت تک نہیں دیتیں۔

ساتھ ہی لائبہ خان نے کہا کہ لیکن بہت ساری اداکارائیں ہیں جنہیں نہ چاہتے ہوئے بھی یا کسی دوسری مجبوری کی وجہ سے بھی رومانوی مناظر کرنے پڑتے ہیں اور کچھ خوشی سے بھی شوٹ کرواتی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی رومانوی مناظر شوٹ کروانے سے متعلق اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ لائبہ خان اور علی انصاری کی جوڑی کو نشر ہونے والے ڈرامے ’کفارہ‘ میں کافی سراہا جا رہا ہے، ڈرامے میں دونوں کے درمیان رومانوی مناطر بھی دکھائے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024