• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ

شائع August 14, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ٹیموں کے دوران دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے اسٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔

پی سی بی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچی تھی، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں نجی ہوٹل پہنچایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیاکہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی، تین دن تک ٹریننگ کے بعد 17 اگست کو بنگلہ دیش کی ٹیم اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024