• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

یشما گل کو بیرون ملک بولڈ لباس میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو پر تنقید کا سامنا

شائع August 13, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ یشما گل کو ترکیہ میں گرمیوں کی چھٹیاں منانے کے دوران بولڈ لباس پہن کر سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ حال ہی میں ملک کے شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد دیگر اداکاروں کی طرح گرمیوں کی چھٹیاں منانے بیرون ملک گئیں، جہاں سے وہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یشما گل نے ترکیہ میں جینز پینٹ اور ٹی شرٹ میں سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو شیئر کی تو وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں مداحوں نے اداکاروں کو لباس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ کو ترکیہ کی سیاحتی مقام پر دیکھا جا سکتا ہے اور وہ خوشی سے مختلف دکانوں اور اسٹالز کو دکھائی نظر آتی ہیں۔

ویڈیو میں ان کے لباس کو دیکھ کر سوشل میڈیا برہم دکھائی دیے اور ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا اور لکھا کہ والدین ان کی بہتر اور مناسب لباس پہننے کی تربیت بھی نہیں کر سکے۔

بعض افراد نے انہیں طعنے دیتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ یشما گل کے لباس کو فحش قرار دے کر یہ لکھ رہے ہیں کہ وہ جسم کی نمائش کر رہی ہیں، ان کے لیے عرض ہے کہ اداکارہ جلد ہی عمرے کی سعادت حاصل کریں گی۔

کچھ مداحوں نے لکھا کہ یشما گل کے انداز کو دیکھ کر وہاں کے لوگ بھی پریشان ہوگئے ہوں گے، ایسا لگ رہا ہے اداکارہ پہلی بار گئی ہیں۔

بعض افراد نے کمنٹس کیے کہ یشما گل سے بہتر کپڑے تو وہاں کی نو مسلم خواتین نے پہنے ہوئے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر استغفار لکھا تو کچھ نے انہیں خدا سے ڈرنے کی تلقین کی اور بعض نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اس سے اچھا تھا کہ وہ بکنی پہن لیتیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025