• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رئیل می کا اے آئی ٹولز سے لیس سی 63 متعارف

شائع August 12, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی رئیل می نے رواں برس مئی میں پیش کیے جانے والے اپنے فون ”سی 63“ کا نیا فائیو جی ورژن پیش کردیا۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (ے آئی) فیچرز سے لیس اس فون کو کیمرا ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی فیچرز کے حوالے سے بھی بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ”سی 63“ فائیو جی کو ماحول دوست قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ یہ واٹر اینڈ ڈسٹ پروف سمیت اسپیکرز میں آواز کے شور کو بھی کم کرنے کے فیچرز سے لیس ہے۔

کمپنی کے مطابق فون میں شامل اے آئی ٹولز کے ذریعے اسپیکرز سے دوسری جانب سے کال کے دوران آنے والے شور کو فون کا سسٹم از خود کم کردیتا ہے جب کہ فون دو ہفتے قبل ہی موسم کا حال بتانے کا صلاحیت رکھتا ہے۔

فون کو 67-6 انچ اسکرین جب کہ 4 اور 8 جی بی ریم کے ماڈیول اور 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں مین کیمرا 32 میگا پکسل ہے جب کہ دوسرے کیمرے کے حوالے سے کمپنی نے وضاحت نہیں کی۔

اسی طرح فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کو 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری جب کہ 45 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 2 منٹ چارج کرنے کے بعد تقریبا ایک گھنٹے تک فون کال پر بات کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارجنگ کے ساتھ فونز پر مسلسل 17 گھنٹے تک فون کالز کی جا سکتی ہیں جب کہ 12 گھنٹوں تک اس میں ویڈیوز چلائی جا سکتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق فون کے کیمرا اے آئی ٹولز سے لیس ہے جو کہ روشنی اور رنگوں کو خود ہی قدرتی ماحول کے مطابق تبدیل کرکے بہترین ویڈیو اور تصویر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فون کے 4 جی بی ماڈیول کی قیمت 40 ہزار روپے تک جب کہ 8 جی بی ماڈیول کی قیمت 46 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024