• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پی ٹی اے نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کا منصوبہ تیار کرلیا

شائع August 12, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام اور سمز کو بلاک کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے، جبکہ تین مراحل میں موبائل سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق موبائل سمز کو بلاک کرنے سے متعلق پی ٹی اے نے منصوبہ تیار کرلیا ہے، پی ٹی اے نے نادرا سے صارفین کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے، تین مراحل میں موبائل سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ ہونے والے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں انتقال شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

اس ضمن میں پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو آگاہی پیغامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، پی ٹی اے صارفین کو آگاہی کے لیے اخبارات میں اشتہارات بھی دے گا۔

پیغامات میں سمز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے صارفین کو قومی شناختی کارڈز نادرا سے اجرا کرانے پر زور دیا گیا ہے، سمز کو مرحلہ وار بلاک کرنے کا عمل 16 اگست سے شروع ہوگا۔

بلاک شدہ سمز دوبارہ بحال متعلقہ موبائل آپریٹرز کے سینٹرز پر بائیو میٹرک تصدیق سے ہوگی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024