• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

ارشد ندیم نے 24کروڑ پاکستانیوں کو یوم آزادی کا تحفہ دیا، ڈاکٹر اسد عباس

شائع August 11, 2024 اپ ڈیٹ August 12, 2024
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم— فائل فوٹو: اے ایف پی

ارشد ندیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ملک میں اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے 24کروڑ پاکستانیوں کو یوم آزادی کا تحفہ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پیرس اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کے ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے ایتھلیٹ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے میں 2016 میں کھٹمنڈو میں ہونے والے سیف گیمز میں پاکستانی دستے کا میڈیکل آفیسر تھا اور تب پہلی مرتبہ ارشد ندیم سے ملاقات ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف گیمز میں اسٹار ایتھلیٹ کی اچھی پرفارمنس تھی اور اس میں قابلیت نظر آئی تھی لیکن ارشد ندیم مسلسل انجریز کا شکار رہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس سے پہلے ارشد بہت زیادہ پریشان تھا، اسے کہنی کا مسئلہ تھا اور تب اس نے ٹوکیو اولمپیکس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری اسے میری پاس لے کر آئے تھے اور ہم نے اولمپکس میں شرکت کے لیے قائل کیا تھا جس کے بعد میں نے ان کی کہنی کا ری ہیب کرایا تھا۔

ریکارڈ ساز کارکردگی سے ملک کو گولڈ میڈل جتوالے والے ارشد کے ڈاکٹر نے کہا کہ ری ہیب کے بعد ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپیکس میں اچھا پرفارم کیا لیکن بدقسمتی سے میڈل نہیں جیت سکا۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم ٹوکیو اولمپک کے جیولین مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔

ڈاکٹر اسد عباس شاہ نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل بھی ارشد ندیم کہنی اور گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے لیکن میں نے ان کی انجری کی تشخیص کی اور ٹریننگ کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں ارشد ندیم انجری کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکا جبکہ پیرس اولمپیکس سے قبل بھی نامور ایتھلیٹ کہنی اور گھنٹے کی انجری کا دوبارہ شکار ہوئے لیکن میں نے ان کا ری ہیب مکمل کرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم نے 90.18 میٹرز کی تھرو کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور میڈل جیتنے پر ارشد اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ڈاکٹر نے کہا کہ ارشد ندیم اچھا انسان، محب وطن اور پرجوش ہے اور ان کے اس مقام تک پہنچنے میں سب سے زیادہ محنت ان کی اپنی اور کوچ سلمان بٹ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹار ایتھلیٹ نے اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کیا، انہوں نے 24 کروڑ پاکستانیوں کو یوم آزادی کا تحفہ دیا اور ان کے دل کو ٹھنڈک پہنچائی۔

ڈاکٹر اسد عباس نے حکومت سے اسپورٹس کلچر کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس میں جدید تبدیلیوں کو اپنے اسپورٹس میں شامل کریں تاکہ بہت سارے ارشد ندیم بنیں۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024