• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

چند ججوں، جرنیلوں نے ایک اناڑی کو پاکستان پر مسلط کیا، احسن اقبال

شائع August 11, 2024
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا کہ چند ججوں اور جرنیلوں نے ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کردیا۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں ہونے والی 16 ویں بین الاقوامی خوراک، مہمان نوازی اور مشروبات کی صنعتی نمائش اور کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے پاکستان کی معاشی ترقی میں زراعت کے اہم کردار پر زوردیتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقی قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈی میں پیش کرنے میں اس نمائش کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انتظامیہ کے برآمدات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

احسن اقبال نے پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ضرورت پر زوردیا تاکہ پوری دنیا میں پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات کو فروغ دیاجاسکے۔

وفاقی وزیر نے ملکی ترقی کے لیے پالیسی میں تسلسل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں کا بحران ہمیں ورثے میں ملا ہے، حکومت بجلی بحران پر قابو پانے کی پوری کوشش کر رہی ہے، قوم کو بجلی بلوں کے بحران سے نکالیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے کے بجائے پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں، دھرنے اور انتشار کے کلچر نے ملک کا بہت نقصان کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کوئی پالیسی 4 سال سے زیادہ نہیں چل سکی، سی پیک کے سفر میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جو لوگ گواہی دے رہے ہیں، اس شخص نے جھوٹے مقدمات بنوائے، عدالتی فیصلوں نے ملک میں بے یقینی پیدا کی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ ارشد ندیم نے ثابت کیا کامیابی کا وسائل سے تعلق نہیں ہوتا، ارشد ندیم نے اپنی محنت اور لگن سے تمغہ جیتا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024