• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ایک سال کے دوران بجلی صارفین پر 455 ارب روپے سے زائد کااضافی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف

شائع August 11, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

جولائی 2023 سے اگست 2024 تک ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کے تحت بجلی 14 مرتبہ مہنگی کی گئی اور صارفین پر 455 ارب روپے سے زائد کااضافی بوجھ لاد دیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2023 میں مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے، اگست میں جون 23 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 81 پیسے مہنگی کی گئی۔

اسی طرح ستمبر میں جولائی 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 46 پیسے اور اکتوبر میں اگست 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے 71 پیسے اضافہ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024