• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

ایرانی صدر نے کابینہ میں اہم عہدوں کیلئے نامزدگیاں کردیں

شائع August 11, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایران میں اہم وزارتی عہدوں کے لیے 2 تجربہ کار عہدیداروں کو نامزد کیا ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹ نیوز نیٹ ورک پر پارلیمنٹ کے اسپیکر کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایک تجربہ کار سفارت کار اور تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2013 سے 2021 تک ہونے والے جوہری مذاکرات کے سابق چیف ثالث عباس عراقچی کو ایران کا نیا وزیر خارجہ نامزد کیا گیا ہے۔

عباس عراقچی کے وسیع سفارتی کیرئیر میں ترکیہ اور جاپان میں ایران کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دینا اور وزارت خارجہ میں مختلف اعلیٰ سطحی عہدوں پر فائز رہنا شامل ہے، انہوں نے کینٹ یونیورسٹی سے سیاسی فکر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔

علاوہ ازیں، اسی دوران محسن پاکنزہاد کو ایران کا وزیر تیل نامزد کیا گیا ہے۔

محسن پاکنزہاد کے سابقہ عہدوں میں 2018 سے 2021 تک ہائیڈرو کاربن وسائل کی نگرانی کے لیے نائب وزیر تیل کے ساتھ ساتھ ایرانی سینٹرل آئل فیلڈز کمپنی اور نیشنل ایرانی آئل کمپنی میں مختلف عہدے شامل ہیں۔

انہوں نے تہران یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری اور امیرکبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سے انڈسٹریل انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان دیگر ساتھیوں کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

مسعود پزشکیان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد ہونے والے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 5 جولائی کو قدامت پسند رہنما سعید جلیل کے خلاف رن آف انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخاب میں مسعود پزشکیان ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024