• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پیرس اولمپکس: ’نیوٹرل‘ کھلاڑیوں کو اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت

شائع August 11, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں ’نیوٹرل‘ انفرادی ایتھلیٹس (اے آئی این) کے طور پر اپنے جھنڈے اور نشان کے بغیر حصہ لینے والے روسی اور بیلاروسی ایتھلیٹس کو اتوار کو ہونے والی کھیلوں کی اختتامی تقریب میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

ڈان اخبار میں شائع رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 26 جولائی کو ان کھلاڑیوں کو دریائے سین میں کشتیوں پر پریڈ کرنے کے دوران افتتاحی تقریب میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اولمپک باڈی نے ایک بیان میں کہا کہ آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ انفرادی نیوٹرل ایتھلیٹس (اے آئی اینز) اولمپک گیمز پیرس 2024 کی اختتامی تقریب میں شامل ہو سکتے ہیں۔

آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ کا فیصلہ اس بنیاد پر لیا گیا کہ صرف ٹیمیں نہیں بلکہ تمام ایتھلیٹس اختتامی تقریب میں شامل اکٹھے ہوتے ہیں، تاہم اے آئی این کا کوئی جھنڈا نہیں ہوگا۔

روس اور بیلاروس کی ٹیموں پر ماسکو کے یوکرین پر حملے کے بعد گیمز میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، بیلاروس کو اسٹیجنگ گراؤنڈ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے صرف مخصوص ایتھلیٹس کو انفرادی نیوٹرل ایتھلیٹس کے طور پر مقابلہ کرنے کے لیے کلیئر کیا وہ بھی ایک اسکریننگ کے عمل سے گزرنے کے بعد جو کسی ایسے شخص کو باہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس نے عوامی طور پر جنگ کی حمایت کی ہو یا فوج کے ساتھ براہ راست روابط ہوں۔

روس اور بیلاروس کے مجموعی طور پر 32 ایتھلیٹس نے پیرس میں مقابلہ کیا اور ان میں سے صرف مٹھی بھر فرانس کے دارالحکومت میں رہ گئے ہیں اور بہت سے اپنے مقابلوں کے اختتام کے بعد واپس آ چکے ہیں۔

روسی حکام نے شکایت کی کہ یہ پابندیاں غیر منصفانہ اور امتیازی تھیں اور پیرس کے لیے کلیئر ہونے والے بہت سے ایتھلیٹس نے نیوٹرل ہو کر مقابلہ کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024