• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

پنجاب: بہاولنگر میں بجلی کا زائد بل آنے پر 3 بچوں کے باپ کی خودکشی

شائع August 10, 2024
محمد ساجد سبزی فروخت کرکےگھر کا خرچہ اٹھاتا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز
محمد ساجد سبزی فروخت کرکےگھر کا خرچہ اٹھاتا تھا — فائل فوٹو: رائٹرز

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں 20 ہزار روپےکا بجلی کا بل آنے پر سبزی فروش تین بچوں کے باپ نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محبوب کالونی کے رہائشی سبزی فروش محمد ساجد کا بجلی کا زائد بل آنے پر بھائیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

بجلی کا بل ادا نہ کر سکنے پر ساجد نامی سبزی فروش دلبرداشتہ ہوگیا اور زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔

محمد ساجد سبزی فروخت کرکےگھر کا خرچہ اٹھاتا تھا اور 20 ہزار روپے بجلی کا بل آنے پر کافی پریشان تھا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے زائد بلوں نے مہنگائی کے ستائے عوام کی کمر پوری طرح توڑ دی ہے اور اس سے قبل بھی مختلف شہروں میں بجلی کے زائد بلوں پر بھائی کی جانب سے بھائی کی جان لینے اور خودکشیوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024