• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

شائع August 10, 2024
مولانا فضل الرحمٰن — فوٹو ڈان نیوز
مولانا فضل الرحمٰن — فوٹو ڈان نیوز

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہباز شریف ملک کو آگے لے جانے میں ناکام ہوگئے ہیں، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمٰن نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا ملکی معیشت کو اٹھاؤں گا، شہبازشریف ملکی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے، ملکی استحکام ضروری ہے ورنہ عدم استحکام کا دور آئےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھ کر خوشحال رکھا، شہبازشریف ملک کو آگے لیکر جانے میں ناکام رہے، پاکستان کی معیشت اچھی نہیں ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ مردان میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے زیر اہتمام کسان کنونشن ہورہا ہے، کنونشن کے لیے پنڈال تیار کیا گیا ہے، پنڈال میں سینکڑوں کرسیاں رکھی گئی ہے، جب کہ پنڈال کے اندر اور باہر بڑے بڑے فینا فلیکس اور بینرز آویزاں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025