• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دانیہ شاہ سے میرے علاوہ چار، پانچ افراد شادی کرنا چاہتے تھے، مفتی قوی

شائع August 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسکالر اور انٹرنیٹ سلیبرٹی مفتی قوی نے انکشاف کیا ہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے علاوہ چار سے پانچ افراد دانیہ شاہ سے شادی کرنا چاہتے تھے لیکن قرع حکیم صاحب کا نکلا۔

مفتی قوی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ ان کے علاقے کے ہیں اور شادی سے قبل حکم شہزاد نے ان سے مشورہ مانگا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے حکیم شہزاد کو دانیہ شاہ سے نکاح کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نکاح کرنا اچھی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ تو یہ بھی چاہتے ہیں کہ اگر کوئی اور جگہ خالی ہوتی ہے تو حکیم شہزاد مزید نکاح بھی کریں۔

ایک سوال کے جواب میں مفتی قوی نے بتایاکہ انہیں دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے معجون کو تین ڈبیاں ضرور دی تھیں لیکن انہوں نے معجون کو استعمال نہیں کیا اور اس کے بغیر ہی انہوں نے تین درجن نکاح کیے۔

ان کے مطابق انہوں نے اپنی خوراک، خوش اخلاق صورت اور سیرت کی بنا پر تین درجن نکاح کیے، انہوں نے حکیم شہزاد کا معجون استعمال نہیں کیا، البتہ انہوں نے وہ معجون کو ڈبیاں دوسرے لوگوں کو دیں، جنہوں نے معجون کی تعریفیں کرتے ہوئے فوائد بتائے۔

مفتی قوی نے یہ بھی کہا کہ دانیہ شاہ کا تعلق سید قبیلے سے نہیں بلکہ ملک قبیلے سے ہے، اس لیے وہ انہیں تجویز دیتے ہیں کہ وہ شاہ کے بجائے ملک کہلوائیں، علاقے میں ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ملک ہیں، عامر لیاقت کو کسی نے غلط بتایا تھا کہ وہ سید ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ دانیہ شاہ سے حکیم شہزاد کے علاوہ علاقے کے تین سے چار لوگ شادی کرنا چاہتے تھے جب کہ دبئی کا ایک شخص بھی ان سے نکاح کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ دانیہ شاہ سے نکاح کے امیدوار نہیں تھے لیکن ان سے دوسرے لوگ بھی شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم قرع حکیم شہزاد کے نام کا نکلا اور ان کی دعائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024