• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سابق کوچ

شائع August 9, 2024
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ابھی جوان ہیں اور مزید 2 اولمپکس کھیل سکتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ابھی جوان ہیں اور مزید 2 اولمپکس کھیل سکتے ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سابق کوچ سید فیاض بخاری کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم 92.97 میٹر سے بھی لمبی تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’ری پلے‘ میں بات کرتے ہوئے سید فیاض بخاری نے کہا کہ ’ارشد ندیم میں اس سے بھی بڑی تھرو مارنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ 95 میٹر سے بھی لمبی تھرو مار سکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کل کے مقابلے میں اگر کوئی ارشد کی 92.97 میٹر سے بڑی تھرو کرتا تو انہوں نے اس سے بھی بڑی تھرو کرنی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم ابھی جوان ہیں اور مزید 2 اولمپکس کھیل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا، انہوں نے پانچویں تھرو کی تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا۔

چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024