• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ٹک ٹاک پر فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز کی معلومات کا فیچر پیش

شائع August 9, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر فلموں، ویب سیریز، ڈراموں اور مقبول ٹی وی شوز کی معلومات اور تفصیلات سے متعلق نیا فیچر پیش کردیا گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ نامی فیچر صارفین کو ان کی پسندیدہ فلموں، ڈراموں اور ٹی وی شوز سے متعلق معلومات فراہم کرے گا۔

اسپاٹ لائٹ فیچر فیڈ کی طرح کام کرے گا، جہاں پر صارفین کی جانب سے کسی بھی فلم، ڈرامے یا ٹی وی شو سے متعلق شیئر کردہ ویڈیو کو مذکورہ ڈرامے یا فلم کے اصل پیج اور کمپنی سے منسلک کرکے اس متعلق مزید معلومات فراہم کی جائے گی۔

یعنی اگر کوئی صارف کسی ہولی وڈ فلم سے متعلق ویڈیو شیئر کرے گا تو کمپنی مذکورہ ویڈیو کو ہیش ٹیگز کی بنیاد پر اسپاٹ لائٹ میں شامل کرکے مذکورہ ویڈیو میں مزید لنکس بھی شامل کرے گی اور صارف کو یہ آپشن فراہم کرے گی کہ وہ چاہیں تو مذکورہ فلم کو دیکھنے کے لیے اپنے قریبی سینما کا آن لائن ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

اسی طرح ٹک ٹاک مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو یہ بھی معلومات فراہم کرے گا کہ وہ فلاں مقبول ٹی وی شو یا فلم کو کہاں آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ فیچر کو فوری طور پر تمام ممالک اور صارفین تک نہیں پھیلایا گیا، تاہم ترتیب وار مذکورہ فیچر تک سب کو رسائی دی جائے گی۔

ٹک ٹاک اسپاٹ لائٹ کو امریکا، کینیڈا، یورپ، آسٹریلیا، برازیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بہت پذیرائی ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم مذکورہ فیچر پاکستانی صارفین کی خاص دلچسپی کا سبب نہیں بن سکے گا۔

@tiktoknewsroom

Introducing TikTok Spotlight, a new promotional solution that allows the entertainment industry to harness the power of TikTok fan communities to promote films, TV series and franchises.

♬ original sound - TikTok Newsroom

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025