• KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm
  • KHI: Maghrib 5:57pm Isha 7:18pm
  • LHR: Maghrib 5:13pm Isha 6:39pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:42pm

ایف آئی اے افسران پر غیر ملکی وفود سے ملاقات کیلئے اجازت لینا لازمی قرار

شائع August 9, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے افسران کو غیر ملکی وفود کے ساتھ ملاقات کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت لینا لازم قرار کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کسی بھی غیر ملکی سے ملاقات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سے اجازت لینا لازم قرار کیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کی منظوری کے بعد تمام ڈائریکٹرز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ غیر ملکی وفد سے ملنے پہلے ایڈیشنل ڈائریکٹر کو غیر ملکی وفد کی مکمل تفصیل فراہم کرنا ہوں گی، غیر ملکی وفد اور دورے کا تفصیلی ایجنڈا ایڈیشنل ڈائریکٹر کو فراہم کیا جائے گا۔

مزید برآں غیر ملکی وفد کی آمد سے ایک دن قبل یہ تفصیلات ایڈیشنل ڈائریکٹر کو فراہم کی جائیں گیں اور تمام غیر ملکی وفد ملاقات کے لیے وزارت خارجہ سے اجازت لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 جنوری 2025
کارٹون : 4 جنوری 2025