• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض

شائع August 8, 2024
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال— فائل فوٹو
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال— فائل فوٹو

حکومت نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایف بی آر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سابق چیئرمین ملک امجد زبیر نے ان کا استقبال کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیم کو ایف بی آر کو تفویض کردہ اہداف کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ادھر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو سیکریٹری ریونیو کا اضافی چارج تفویض کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کو3 ماہ یا مستقل سیکریٹری ریونیو تک اضافی چارج دیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس) کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گریڈ 21 کے افسر راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024