• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرپشن کی شکایت پر ڈی پی او میانوالی کو عہدے سے ہٹا دیا

شائع August 8, 2024
وزیر اعلیٰ نے جرائم کی شرح بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ نے جرائم کی شرح بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت میانوالی کی تعمیر وترقی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس میں خصوصی اجلاس ہوا۔

وزیر اعلیٰ نے جرائم کی شرح بڑھنے اور کرپشن کی عوامی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ویژن کے تحت عوامی شکایات پر ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

مریم نواز نے جیلوں میں کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی، جبکہ میانوالی میں دل کے مریضوں کے لیے پہلی کیتھ لیب قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے میانوالی کے علاقے چھدرو میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ جبکہ سیلابی پانی اور رودکوہی سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کا حکم دیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024