• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm

واٹس ایپ پر اے آئی وائس فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع August 8, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) وائس فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ سمیت کمپنی کے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر رواں برس ہی اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرائے گئے تھے اور تمام پلیٹ فارمز پر مزید اے آئی ٹولز بھی پیش کیے جانے پر کام جاری ہے۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ پر میٹا اے آئی وائس کا فیچر بھی پیش کیا جائے گا، جسے ممکنہ طور پر میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز یعنی فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ پر اے آئی وائس کی آزمائش شروع کردی گئی، جسے بعد میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

فیچر کے تحت صارفین کسی بھی وائس نوٹ یا آڈیو کو اے آئی وائس چیٹ میں بھیج کر اس کا ٹیکسٹ یا تحریر حاصل کر سکیں گے۔

ساتھ ہی مذکورہ فیچر صارفین کو آڈیو کی مختصر اور جامع تحریر فراہم کرنے پیش کرنے کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

مذکورہ فیچر کی واٹس ایپ پر آزمائش شروع کردی گئی لیکن یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

اے آئی واٹس فیچر سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسیجز کو بھی تحریر میں تبدیل کرنے کے فیچر کو پیش کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں، جس کے تحت انباکس میں ملنے والے ہر وائس میسیج کو ایک ہی کلک پر تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024