• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

تعلیم، کھیل، بہتر ماحول اور تنہائی کے خاتمے سے ڈیمینشیا کے خطرات کم ہوسکتے ہیں، تحقیق

شائع August 8, 2024
—فوٹو: آئی اسٹاک
—فوٹو: آئی اسٹاک

طبی سائنس دانوں نے طویل تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ اچھی تعلیم، کھیل اور ورزش کے مواقع، بہتر ماحول، تنہائی کے خاتمے، شراب و سگریٹ نوشی سے پرہیز سمیت نظر و گویائی کی بہتری سے دماغی غیر فعالیت کی بیماری ڈیمینشیا سے بچا جا سکتا ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے ڈیمینشیا کے خطرات بڑھانے والے عناصر پر تحقیق کے بعد کم سے کم ایسے عام 14 عوامل کی نشاندہی کی جنہیں بہتر بنانے سے ڈیمینشیا سے بچا جا سکتا ہے۔

ڈیمینشیا دماغ کے غیر فعال ہونے کی بیماری ہے، جس کا کوئی بھی علاج نہیں اور عام طور پر یہ بیماری زائد العمری میں ہوتی ہے، تاہم حالیہ چند سال میں ادھیڑ عمر لوگ بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں۔

ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں کی علامات ایک دہائی قبل ہی نمودار ہونا شروع ہوجاتی ہیں اور بیماری کو بڑھنے میں ڈیڑھ سے دو دہائی کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے لیکن ایسی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں، پرہیز سے ہی ان سے بچا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کم سے کم عام 14 وجوہات ایسی ہیں، جن پر توجہ نہ دینے سے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں، بعض عوامل میں بیماری کے خطرات میں 8 فیصد تک اضافہ کرتے ہیں اور اگر مذکورہ 14 عوامل پر توجہ نہ دی جائے تو ڈیمینشیا کےجلد شکار ہونے کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے جن 14 عوامل کی نشاندہی کی ان میں تعلیم نہ حاصل کرنا، سماعت اور گویائی سے محرومی یا ان کے مسائل، ماحولیاتی، فضائی آلودگی، شراب و سگریٹ نوشی، ہائی کولیسٹرول، ڈپریشن، ذیابیطس، دماغی چوٹ، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا اور سماجی تنہائی شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ تمام عوامل مجموعی طور پر ڈیمینشیا کے لاحق ہونے کے امکانات 40 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں لیکن اگر ان تمام عوامل پر توجہ مرکوز کی جائے اور انہیں بہتر رکھا جائے تو ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے امکانات 40 فیصد تک کم کیے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تعلیم کا حصول، کھیلنا، ورزش کرنا، سگریٹ و شراب نوشی نہ کرنا، ماحولیاتی بہتری، کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور شوگر سے تحفظ سمیت بینائی اور کانوں کے مسائل سے محفوظ رہنے سے ڈیمینشیا کے خطرات نمایاں طور پر کم کیے جا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024