• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ماہی گیری کیلئے غیرقانونی ٹرالنگ میں ملوث عناصر کےخلاف سخت کارروائی کا حکم

شائع August 8, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں ماہی گیری کے لیے غیر قانونی ٹرالنگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے قومی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق اجلاس ہوا۔

سرفراز بگٹی نے صوبے میں ماہی گیری کے لیے غیر قانونی ٹرالنگ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

انہوں نے غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے قائم مختلف اداروں کے اقدامات انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیے اور قرار دیا کہ غیر قانونی ٹرالنگ میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کی روک تھام کے لیے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کروایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024