• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:27pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:27pm

آئی پی پیز کا ہر صورت فارنزک آڈٹ کیا جائے، گوہر اعجاز کا مطالبہ

سابق نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
سابق نگران وزیرتجارت گوہر اعجاز— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز(آئی پی پیز) کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے اور پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کی گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق گوہر اعجاز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئی پی پیز کے دوست 20ارب روپے سے زائد کی کیپسٹی چارجز کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئے ہیں اور سرمایہ کاری متاثر ہونے کی دلیل پیش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے پلانٹس زیادہ قیمت پر لگائے گئے، اوور انوائسنگ کی گئی، آئی پی پیز میں تیل کی کھپت اور مہنگا فیول استعمال کرنے کے بارے میں غلط بیانی کی گئی جبکہ پلانٹس کو بند رکھ کر کیپسٹی پیمنٹس وصول کیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سرمایہ کاری کو اسکروٹنی سے استثنیٰ نہیں ہے اور یہ آئی پی پیز کی 40 خاندانوں کی سرمایہ کاری کا معاملہ نہیں بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔

سابق نگران وزیر تجارت نے کہا کہ پاور سیکٹر ٹاسک فورس کو آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹس کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور فرانزک آڈٹ کے لیے سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی گئی ہے۔

انہوں نے آئی پی پیز کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے دوست آئی پی پیز کی کیسپٹی چارجز کے خلاف متحد رہیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024