• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:27pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:27pm

ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، مصدق ملک

شائع August 8, 2024
مصدق ملک: فوٹو
مصدق ملک: فوٹو

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ کیا اس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں یا برباد کرنا چاہتے ہیں جو بار بار بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہیں، کیا آپ ڈرا رہے ہیں عوام کو؟ کیا ایسا بربادی کا سامان ہے جو آپ سامنے لانا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ہونے کی بات کیوں نہیں کرتا؟ یہ ایک پاکستان ہے، یہ امیر غریب کا، مرد و عورت کا نہیں بلکہ ایک پاکستان ہے، یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ سب کا پاکستان ہے، یہ خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سب ہے مگر یہ ہے ایک ہی پاکستان، کیا کسی نے سنی ایک پاکستان کی آواز؟

ان کا کہنا تھا کہ سب نے پکڑنے دھکڑنے، مروڑنے، جلانے کی بات سنی مگر کسی نے ایک پاکستان کی بات نہیں سنی، نہ کسی نے یہ بتایا کہ یہ ایک پاکستان ہےاور اس کا ویژن ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ آپ کے بچے ہیں، انہیں سڑکوں پر لاکر جلوا دیں، مروادیں تو یہ سوچیں کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا؟

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی، نوکریاں آنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں سننے میں آئی بلکہ یہ سننے میں آیا کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد اس وجہ سے پاکستان جلاد و، جب تک یہ ہمیں ڈراتے رہیں گے میں سامنے آتا رہوں گا اور سب کو بتاؤں گا کہ پاکستان ایک ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ جو تاریکی کا ذکر کیا جاتا ہے تو ہمارے ملک کی شرح ترقی بڑھ گئی ہے، ہمارے کسان کی ترقی کی شرح بڑھ گئی ہے، مہنگائی کی شرح کھانے پینے کی 2 فیصد پر آگئے ہے، مجموعی شرح 11 فیصد آگئی ہے تو یہ کیوں بربادی کے علاوہ کوئی بات نہیں کر پاتے؟ ہماری یوتھ، خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہمارا ویژن ہے، اس کی بات کریں، عوام ہمیں ووٹ انتشار پھیلانے کے لیے نہیں دیتے، وہ چاہتے ہیں کہ آپ معاملات کو حل کریں گے تو کیا آپ نے وہ کیا؟

انہوں نے کہا کہ ان کو دعوت دی کہ آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کی اکثریت ہے تو حکومت بنالیں تو انہوں نے نہیں بنائی، ان کے لیے حکومت کرنا مقصود نہیں بلکہ انتشار کرنا مقصود تھا اور انہوں نے وہی کیا، پیپلز پارٹی نے بھی حکومت بنانے پر سپورٹ کرنے کی دعوت دی مگر حکومت بناتے تو خدمت کرنی پڑتی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ بنگلہ دیش کی بات کرتے ہیں، ملک توڑنے کی بات کرتے ہیں، کہتے ہیں یہ ہوجائے گا، وہ ہوجائے تو ایسا کچھ نہیں ہوگا، ہم سب اکٹھے ہیں، تاریکی کا خاکہ نہیں کھینچے، ناامیدی مت پھیلائیں، حقیقت آپ کی یہ ہے کہ آپ پیر پڑ جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ ایک بندہ مختص کریں ہم بات کریں گے تو کیا بات کرنی ہے ان کو۔

انہوں نے کہا کہ ایک لیڈر نے کہا کہ اگر عوامی لوگوں پر پیٹرول بم پھینکا اسے میں مانتا ہوں، مانتے تو یہ 9 مئی بھی تھے، جب گاڑی میں بیٹھ رہے تھے تو کہا تھا کہ اگر مجھے پکڑا گیا تو یہ ہوجائے اور آپ نے کر کے دکھایا بھی، شہیدوں کے مجسمے جلا ٖڈالے، شہید تو دل میں رہتے ہیں، ان کی یاد ختم نہیں ہوگی لیکن ان کو جو سمجھ تھی انہوں نے وہی کر ڈالا، انہوں نے تو کرین لگا کر اپنی پارلیمان کے جنگلے توڑے اور حملہ کیا، سیکریٹریٹ کا گھیراؤ کیا اور اسے بند کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے گڑگڑانا شروع کردیا ہے، لیکن اگر مگر نہیں ایسا ہی ہوا ہے اور معافی مانگیں تاکہ یہ بات ختم ہو، ہم بھی اس بات کو ختم کریں، اگر مگر نہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024