• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، نشیبی علاقے زیر آب، نالہ لئی کی سطح میں خطرناک اضافہ

شائع August 8, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

پنجاب کے شہر راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد جل، تھل ایک ہوگیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ مختلف مقامات پر سڑکیں اورگلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور نالہ لئی کی سطح انتہائی بلند ہوگئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جڑواں میں اسلام آباد میں بادل خوب گرجے اور جم کربرسے اور موسلادھار بارش کے باعث رالپنڈی شہر اور وفاقی دارالحکمت کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔

بارش کے باعث جڑواں شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا۔

اسلام آباد میں علی الصبح ہونے والی بارش کے بعد سیکٹر ایچ 13 میں 22 سالہ لڑکی اور 70 سالہ بزرگ ریلے میں بہہ گئے۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکی اور بزرگ کو ڈھونڈ نکالا، اہل علاقہ نے ایک گھنٹے تک تلاش کرنے کے بعد دونوں کو ڈھونڈا، لڑکی اور بزرگ کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

راولپنڈی میں نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارش کے پانی نے نشیبی علاقوں کا رخ کرلیا جہاں گلیاں اورسڑکیں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

مری روڈ کے قریب جاوید کالونی زیرآب آگئی جب کہ نالہ لئی کی سطح بھی بلند ہوگئی جہاں فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کناروں کے قریب بسنے والوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی جب کہ ایک لڑکا نالہ لئی میں ڈوب گیا۔

گزشتہ روز بوستان خان روڈ پر واقع نالے میں ڈوبنے والے 5 سالہ بچے کے لاش ملی گئی جب کہ گزشتہ روز ہی اڈیالہ روڈ پر واقع نالے میں ڈوبنے والی 8 سالہ بچی کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے ضلع میں بارش کے دوران چکوال میں گھر کے بیسمنٹ میں پانی بھرنے سے 2 سالہ بچی ڈوب کرجاں بحق ہوگئی جب کہ سیلابی ریلے سے اسکول کی دیوار گرگئی۔

ضلع بہاولپور میں طوفانی بارشوں کے باعث نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ پر کھڑی کپاس اور دیگر فصلیں زیرآب آگئیں، پانی قریبی آبادی میں بھی داخل ہوگیا۔ بند ٹوٹنے سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

سیالکوٹ کے نالہ ایک میں اونچے درجے کے سیلاب کے باعث ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں ہائی الرٹ کردیا ہے جب کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوکر 15سو 39 فٹ گئی, ڈیم میں گنجائش صرف 11 فٹ رہ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024