• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دانیہ شاہ کس حلقے سے الیکشن لڑنے جا رہی ہیں؟

شائع August 8, 2024
—فوٹو: روہی ٹی وی/ ویڈیو اسکرین گریب
—فوٹو: روہی ٹی وی/ ویڈیو اسکرین گریب

دانیہ شاہ نے اپنی دوسری شادی کی بنا پر جہاں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے، وہیں اب الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے بھی وائرل ہیں۔

مقامی رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو میں دانیہ شاہ اور ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد کی جانب سے مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی تھی۔

انٹرویو میں حکیم شہزاد کی جانب سے کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ دانیہ الیکشن لڑیں گی، جبکہ وہ خود بھی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑیں گی، جبکہ وہ خود شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑیں گے۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں وہ پاکستان میں صدارتی نظام لے کر آئیں گے، یہ گپے اور باتیں نہیں ہیں، ہم مقبول لوگ ہیں جو بات زبان سے نکالیں گے، وہ ہوگا۔

جبکہ پاکستان کے سیاسی رہنماؤں سے متعلق حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ مجھ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک طرف عمران خان ہوں، دوسری طرف آصف علی زرداری ہوں، تیسری طرف نواز شریف ہوں تو آپ کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے؟

جس پر حکیم شہزاد نے جواب دیتے ہوئے کہا میں اپنے ساتھ بیٹھنا پسند کروں گا، میں خود رہنما کی طرح کا بندہ ہوں، کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔

واضح رہے دانیہ شاہ نے 30 جولائی کو حکیم شہزاد سے شادی کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت حسین سے نکاح کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024