• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:27pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:51pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:22pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:27pm

فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

شائع August 8, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن کی ٹیم نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکے تاریخ رقم کردی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن کے شرکا نے پاکستان آرمی کے زیر اہتمام 8 ہزار 611 میٹر اونچائی والی دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

فرسٹ ویمن کے ٹو ایکسپڈیشن ٹیم گزشتہ ماہ مہم جوئی پر روانہ ہوئی تھی، ٹیم کو پاک آرمی کا خصوصی تعاون حاصل رہا جب کہ ٹیم کی قیادت سرباز خان نے کی۔

ٹیم ممبران نے کہا کہ اپنی کامیابی پاک فوج اور پاکستان کے نام کرتے ہیں، موسمی حالات سخت تھے لیکن ہم نے کچھ کرنے کی ٹھکان لی تھی۔

ٹیم لیڈر سر باز خان نے کہا کہ پوری قوم کو مبارکباد اور شکرگزار ہوں۔

گلگت بلتستان کے علاقے شمشال سے تعلق رکھنے والی سلطانہ نسب نے کہا کہ کے ٹو کی بلندی پر سبز ہلالی پرچم لہرا کر خوشی ہوئی، پاک آرمی کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس مہم جوئی کے لیے تعاون کیا۔

کے ٹو سر کرنے والوں میں سرباز خان، خاتون ممبر سلطانہ نسب، امتیاز سد پارہ، اشرف سدپارہ شامل ہیں۔

ٹیم جب مشن مکمل کر کے اسکردو پہنچی تو پاک آرمی کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

بعد ازاں گلگت پہنچنے پر کمانڈر ایف سی این اے نے ٹیم سے ملاقات کی، ان کو مبارکباد دی اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024