• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سری لنکا نے بھارت کے خلاف 27 سال بعد ایک روزہ سیریز جیت لی

شائع August 7, 2024 اپ ڈیٹ August 8, 2024
سری لنکا نے بھارت کے خلاف 1-2 سے سیریز جیتی — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا نے بھارت کے خلاف 1-2 سے سیریز جیتی — فوٹو: اے ایف پی
دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی — فوٹو: کرک انفو
دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی — فوٹو: کرک انفو

سری لنکا نے بھارت کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 110 رنز سے شکست دے کر 27 سال بعد دوطرفہ سیریز جیت لی۔

کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اوِشکا فرنینڈو 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوشل مینڈس 59 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

ان کے علاوہ پاتھم نسانکا 45، کپتان چارتھ اسالانکا 10، جنیتھ لیاناگے 8، دونیتھ ویلالاگے 2 اور سدیرا سماراوکرما صفر رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کمینڈو مینڈس 23 اور مہیش ٹھیکشانا 3 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے ریان پراگ نے 3، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور محمد سراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں مضبوط بھارتی بیٹنگ لائن 27ویں اوور میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کے سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے اور کپتان روہت شرما 35 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کے دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بھارتی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، مہیش ٹھیکشانا اور جیفری وینڈرسے نے 2، 2 جبکہ اسیتھا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یوں سری لنکا نے0-2 سے سیریز جیت کر 27 سال بعد بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز اپنے نام کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024