• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

دانیہ شاہ نے عامر لیاقت سے اور مجھ سے دولت کی خاطر شادی نہیں کی، شوہر

شائع August 7, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ نے نہ تو مرحوم عامر لیاقت سے نہ ہی ان سے دولت کی خاطر شادی کی ہے، وہ بادشاہ زنانی ہیں۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد نے گزشتہ ہفتے اپنے شادی کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی جب کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے بتایا تھا کہ ان کی چوتھی شادی ہے۔

اب ان کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ بتاتے ہیں کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کی قسمت کھل گئی، ان کی حکمت کے کام کے ہاں گاہکوں کی لائن لگ چکی ہے، ان پر ڈالروں کی بارش ہو رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دانیہ شاہ پر حکمرانی کرنا ہی نہیں چاہتے، وہ ان کی طرف سے مکمل آزاد ہیں۔

ان کے مطابق دانیہ شاہ کی اپنی مرضی ہے، وہ جو چاہیں کریں، اگر وہ اداکاری کرنا چاہتیں ہیں تو بھی وہ آزاد ہیں جب کہ وہ سیاست میں جانا چاہیں تو بھی ان کی مرضی ہے۔

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ رن مرد قسم کے شخص ہیں، ابھی بھی برتن دھوکر آئے ہیں اور وہ دانیہ شاہ کے کپڑے بھی استری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بس یہی خواہش ہے کہ دانیہ شاہ انہیں کہیں چھوڑ کر نہ جائیں۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کہا کہ شادی کے بعد بہت سارے لوگ ان سے سوال کر رہے ہیں کہ دانیہ شاہ نے ان سے دولت کی خاطر شادی کی ہے؟ وہ اس پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دانیہ شاہ نے مرحوم عامر لیاقت سے اور نہ ان سے دولت کی خاطر شادی کی ہے، ایسا سوال ہی فضول اور بکواس ہے۔

حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ دانیہ شاہ سے شادی کے بعد ان کے گھر میں مسائل ہونا شروع ہوگئے ہیں اور یہ مسائل چلتے رہیں گے، کیوں کہ کوئی بھی خاتون دوسری خاتون کو برداشت نہیں کرتی، ان کی دوسری بھی شادیاں ہیں، اس لیے مسائل ہوتے رہیں گے لیکن وہ ان پر توجہ نہیں دے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024