• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کیوبن ریسلر مسلسل 5 اولمپک ایڈیشنز میں گولڈ میڈل جیتنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ

شائع August 7, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

کیوبن ریسلر مائین لوپیز مسلسل 5 اولمپک ایڈیشنز میں گولڈ میڈل جیتنے والے دنیا کے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

سوپر اسپورٹس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس 2024 میں مائین لوپیز نے چلی کے یاسمانی اکوسٹا کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

41 سالہ مائین لوپیز نے 130 کلوگرام گریکو رومن کے فائنل میں چلی کے یاسمانی اکوسٹا کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

کیوبن ریسلر نے بیجنگ اولمپکس 2008، لندن اولمپکس 2012، ریو اولمپکس 2016، ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گریکو ریسلنگ کے سپر ہیوی ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

اپنی فتح کے ساتھ کیوبن ریسلر مائین لوپیز نے لگاتار چار اولمپک ایڈیشنز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جو کارل لیوس نے (ایتھلیٹکس/لانگ جمپ)، مائیکل فیلپس نے (تیراکی/200 میٹر میڈلے)، کیٹی لیڈیکی نے (تیراکی/800 میٹر فری اسٹائل)، ال اویرٹر نے (ایتھلیٹکس/ڈسکس)، پال ایلوسٹروم نے (سیلنگ) اور کاوری آئیچو نے (ریسلنگ ) کے مقابلوں میں مسلسل چار اولمپک گولڈ جیتے تھے۔

ریسلنگ کے عظیم کھلاڑی مائین لوپیز 2021 کے ٹوکیو گیمز کے بعد ریٹائر ہوچکے تھے لیکن انہوں نے اپنی تاریخی فتح حاصل کرنے کے لیے کھیل میں واپس آنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے تین سال کھیل سے دور رہنے اور انجری کا شکار ہونے کے باوجود مائین لوپیز نے پیرس میں کوارٹر فائنل کے مقابلے میں ایران کے عالمی چیمپئن امین مرزا زادہ کو شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔

مزید ازاں، دلچسپ بات یہ ہے کہ فائنل میں ان کی فتح خاصی دلکش تھی، جس میں انہوں نے کیوبا میں پیدا ہونے والے اپنے سابقہ ہم وطن یاسمانی اکوسٹا کو شکست دی، جو اب چلی کے کھلاڑی ہیں۔

واضح رہے کہ 6 دفعہ اولمپک مقابلوں میں شرکت کرنے والے ماہین لوپیز کو صرف 2004 کے ایتھن گیمز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 22 مقابلوں میں انہیں فتح حاصل ہوئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ان کے کوچ راول ٹرجیلو کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کھیل کی محبت کے لیے، اپنی خوشی کے لیے ایسا کرتے ہیں، اگر خدا نے اسے تاریخ کا عظیم ترین کھلاڑی بننے کا موقع دیا ہے تو کیوں نہ اس کا فائدہ اٹھایا جائے؟

لوپیز کو منگل کے روز تماشائیوں نے تالیاں بجا کر الوداع کیا، جس کے بعد عظیم کھلاڑی نے اپنے جوتے میٹ کے درمیان رکھے ، جو ریٹائر ہونے والے ریسلرز کی روایت کے عین مطابق ہے۔

فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان نوجوانوں کے لیے جگہ بنانا ہوگی جو مسلسل شرکت کو یقینی بنانے کے لیے آتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسلنگ میری زندگی میں میرا پسندیدہ کھیل رہا ہے، خیال رہے کہ اگر 27 سالہ لیڈیکی 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں تیراکی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتی ہیں تو ان کا ریکارڈ 4 سال بعد برابر ہو سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024