• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے، شاہد خاقان

شائع August 7, 2024
شاہد خاقان عباسی: فوٹو
شاہد خاقان عباسی: فوٹو

سابق وزیر اعظم و رہنما عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نےکہا تھا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں گے مگر آج یہی حکومت اس کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چار ترامیم کے بعد بھی احتساب کے ادارے کی حالت نہیں بدلی، ارب پتی ہوکر نیب کے افسران ادارے سے گئے ہیں۔

نیب ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ اس ریفرنس کی اصل حقیقت سے واقف ہیں، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے لیے میں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ مجھے 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس ریفرنس کی پیشیوں پر آتے ہوئے۔

بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ڈسٹریبیوشن کمپنی کی چوری، سرکولر دیبٹ کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جارہا، وہ آج بھی حکومت پر بوجھ ہے لیکن اگر اس کو بھی عوام پر ڈالا گیا تو 6 سے 8 روپر فی یونٹ کی لاگت اور بڑھ جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024