• KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am
  • KHI: Fajr 5:14am Sunrise 6:30am
  • LHR: Fajr 4:44am Sunrise 6:05am
  • ISB: Fajr 4:49am Sunrise 6:12am

’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں ایک ہی معاوضے پر 25 کردار کیے، حنا دلپذیر

شائع August 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ حنا دلپذیر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں ایک ہی معاوضے پر 25 کردار ادا کیے، جن میں سے پانچ کردار مرد تھے۔

’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ ڈراما 2012 میں نشر کیا گیا تھا، اس میں حنا دلپذیر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے کو کہانی کی وجہ سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی، اس کی کہانی دو غریب گھرانوں پر مشتمل تھی جو ایک ہی گھر میں اوپر اور نیچے کی منزل میں رہتے تھے۔

ڈرامے میں حنا دلپذیر نے قدوسی صاحب کی بیوہ یعنی شکوراں کا کردار ادا کیا تھا، جس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی ہوتا ہے۔

تاہم ڈرامے میں متعدد معاون کردار بھی شامل کیے گئے اور تقریبا تمام کرداروں کو حنا دلذیر نے ہی ادا کیا۔

حال ہی میں حنا دلپذیر نے احمد بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مذکورہ ڈرامے پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب انہیں کاسٹ کیا گیا تو انہیں پہلے بتایا گیا تھا کہ وہ تین سے چار کردار ادا کریں گی، اس لیے وہ ذہنی طور پر اتنے ہی کرداروں کے لیے تیار تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار اور لکھاری نے ان کے صبر کو آزمایا اور وہ اپنے صبر سے تنگ آگئیں تھیں، انہیں کردار پر کردار دیے جاتے رہے۔

حنا دلذیر کے مطابق جیسے جیسے ڈرامے کی کہانی آگے بڑھتی گئی اور ٹیم کو کوئی اور اداکار نہ ملا تو انہیں ہی کردار ادا کرنے کا کہا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لکھاری کہانی اور کردار لکھ کر بھیج دیتے لیکن کوئی موزوں اداکارہ نہ ملتیں تو انہیں ہی وہ کردار ادا کرنے کا کہا جاتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یوں ایک کے بعد ایک کردار ادا کرتے کرتے انہوں نے ڈرامے میں مجموعی طور پر 25 کردار ادا کیے۔

حنا دلپذیر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ڈرامے میں انہوں نے جہاں مختلف خواتین کے کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے پانچ کردار مردوں کے بھی ادا کیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگرچہ انہوں نے ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ میں 25 کردار ادا کیے لیکن انہیں معاوضہ ایک ہی کردار کا دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024