• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

کراچی: ریجنٹ پلازہ ہوٹل باضابطہ معاہدے کے بعد ایس آئی یو ٹی کے سپرد

شائع August 6, 2024
نیا ایس آئی یو ٹی ہسپتال کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ہے— فوٹو: ڈان نیوز
نیا ایس آئی یو ٹی ہسپتال کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ہے— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان ہوٹل ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ نے سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے ساتھ باضابطہ معاہدے پر دستخط کے بعد کراچی کے ریجنٹ پلازہ ہوٹل کا نام اور قبضہ ہسپتال کو منتقل کر دیا۔

ایس آئی یو ٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ایس آئی یو ٹی کے بانی اور ڈائریکٹر پروفیسر ادیب رضوی اور ایس آئی یو ٹی کے ٹرسٹی شبر زیدی سمیت فریقین کے وکلا اور اکاؤنٹنٹس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

ریجنٹ پلازہ پاکستان ہوٹل ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ کی زیر ملکیت تھا جس نے پچھلے سال نے سرمایہ کاروں کو بتایا تھا کہ ایس آئی یو ٹی نے ریجنٹ پلازہ 14.5 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش کی ہے اور اس کی خریداری کو جولائی میں حتمی شکل دے دی گئی تھی۔

ریجنٹ پلازہ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر شارع فیصل پر 13ہزار 200 مربع گز کے رقبے پر محیط ہے اور کثیر المنزلہ عمارت کا کل رقبہ 47ہزار 34 مربع گز ہے۔

1500 بستروں پر مشتمل ایس آئی یو ٹی شہر کے ایک گنجان آباد علاقے میں واقع ہے جہاں علاج کے اعلیٰ معیار، بہترین سروسز اور مفت دیکھ بھال کے منفرد ماڈل کی وجہ سے ملک کے تمام حصوں سے مریض یہاں علاج کے لیے آتے ہیں۔

ایس آئی یو ٹی کی جانب سے اس ہوٹل کی خریداری اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ یہ شہر کے قلب میں واقع ہے جس کے اطراف جناح ہسپتال سمیت شہر کے دوسرے بڑے ہسپتال بھی موجود ہیں اور اطراف میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی میسر ہیں۔

اس کے علاوہ اس کے قریب واقع کینٹ ریلوے اسٹیشن کی بدولت ملک کے دوسرے شہروں سے آنے والے مریضوں کے لیے بھی اس تک رسائی آسان ہے جس سے وہ شہر کی بھیڑ بھاڑ سے بچ کر باآسانی محض چند منٹ میں ایس آئی یو ٹی پہنچ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025