• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

شدید تنقید کے بعد ’برزخ‘ کو یوٹیوب پاکستان سے ہٹانے کا اعلان

شائع August 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستانی عوام کی شدید تنقید کے بعد بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور ویب سیریز ’برزخ‘ کی ٹیم نے اسے پاکستان سے یوٹیوب سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

’برزخ‘ کو پاکستان میں زی زندگی کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا تھا کیوں کہ ملک میں زی فائیو پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔

ویب سیریز کی پہلی قسط کو گزشتہ ماہ 19 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جب کہ اس کی پانچویں قسط کو یکم اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔

اب تک ’برزخ‘ کی پانچ قسطیں ریلیز کی جا چکی ہیں جب کہ رواں ہفتے اس کی آخری قسط کو ریلیز کیا جائے گا، جس کے بعد اسے پاکستان سے یوٹیوب سے ہٹا دیا جائے گا۔

کمپنی نے انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ’برزخ‘ کو پاکستان سے یوٹیوب سے 9 اگست سے ہٹا دیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق دنیا بھر سے برزخ کی کہانی کو سراہا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ویب سیریز کی تعریفیں کیے جانے پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شائقین کی جانب سے ’برزخ‘ پر تنقید کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ویب سیریز کو 9 اگست سے یوٹیوب پاکستان سے ہٹا دیا جائے گا۔

پاکستان میں ’برزخ‘ 9 اگست کے بعد یوٹیوب پر بھی دستیاب نہیں ہوگی، تاہم اس وقت تک ویب سیریز کی تمام قسطیں ریلیز کی جا چکی ہوں گی اور پاکستانی شائقین اس کی تمام قسطوں کو دیکھ چکے ہوں گے۔

’برزخ‘ میں دو مرد کرداروں کو ہم جنس پرستی کی جانب راغب دکھایا گیا ہے، انہیں ایک دوسرے کی جانب رومانوی انداز میں مائل دکھانے پر پاکستانی شائقین نے ویب سیریز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

شائقین کی طرح متعدد معروف شوبز اور فیشن شخصیات نے بھی برزخ کی کہانی پر اعتراض کیا تھا اور ویب سیریز کے ذریعے پاکستان میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024