• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

منڈی بہاالدین: کالا جادو کرنے کے شبے میں 2 افراد قتل

شائع August 6, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین میں 2 افراد کو کالا جادو کرنے کے شبے میں قتل کردیا گیا، انہیں ضلع کے مختلف مقامات پر نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

مقتولین میں 55 سالہ خاتون کلثوم اور 25 سالہ غضنفر شامل ہیں، قتل کی یہ وارداتیں پھالیہ اور صدر تھانوں کی حدود میں پیش آئیں جبکہ قاتل موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتولین کے اہل خانہ کی شکایت پر قتل کے 2 الگ الگ مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔

تھانہ پھالیہ کے مقدمے میں نامزد ملزمان بشارت، عارف، جعفر، رعیت، ساجد اور زین نے تفتیش کے بعد کلثوم کو تھانے سے گھر جاتے ہوئے گولی مار کر قتل کر دیا، ملزمان کا خیال تھا کہ کلثوم نے کالا جادو کیا تھا۔

دوسری واردات میں تھانہ صدر منڈی بہاالدین کی حدود میں نامزد ملزمان خمیر، عامر اور شمس نے 30 سالہ غضنفر اقبال کو گھر سے لے جا کر گاڑی میں ڈالا اور گلا دبا کر قتل اس کا قتل کردی، وہ سڑک کنارے مقتول کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔

مسلح ملزمان نے دو مختلف مقامات پر کلثوم بی بی اور غضنفر اقبال کو کالے جادو کے شبے میں نشانہ بنایا، ملزمان نے ایک مقتول کو گولی مار کر جبکہ دوسرے کو گلا دبا کر قتل کیا۔

پھالیہ پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 148 اور 149 کے تحت مقدمہ نمبر 839/24 درج کیا ہے، قتل کا دوسرا مقدمہ نمبر 545/24 پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت صدر منڈی بہاالدین تھانے میں درج کیا گیا۔

پولیس نے 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے ایک خاتون اور ایک نوجوان کو محض کالے جادو کے شبے میں قتل کیا۔ دونوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024