• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

چیف جسٹس کا زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ ساڑھے31 ہزار فٹ زمین وقف کرنے کا فیصلہ

شائع August 6, 2024
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ— فائل فوٹو بشکریہ سپریم کورٹ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ— فائل فوٹو بشکریہ سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں چیف سیکریٹری بلوچستان کے توسط سے صوبائی حکومت کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ ملک کی آزادی کے 77 مکمل ہونے کے موقع پر ہم زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے ملحقہ 31 ہزار 680 مربع فٹ اپنی ملکیت میں موجود زمین عوامی فائدے کے لیے بطور انوائرمینٹل سینٹر استعمال کے لیے عطیہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں ہم اس کا لائسنس بلا معاوضہ حکومت بلوچستان کو دینے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سلسلے میں ہم نے لائسنس کی شرائط و ضوابط سے متعلق دستاویزات کو منسلک کردیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع زیارت میں 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین حکومت کو وقف کرنے کے لیے خط ارسال کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان کی جانب سے ارسال کردہ خط میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی آزادی کے 77 سال مکمل کرنے جا رہا ہے اور اگر حکومت رضا مندی ظاہر کرتی ہے تو ہم لوگوں کے لیے 14 اگست 2024 کے پرمسرت دن پر اس تحفے کو پیش کرنا چاہتے ہیں۔

موسمیاتی سینٹر کے لیے اراضی دینے کے لیے لکھے خط پر قاضی عظمت عیسیٰ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دستخط ہیں۔

خط کی کاپیاں صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان، حکومت بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025