• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی کو پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن میں دوبارہ ضم کرنے کی منظوری

شائع August 5, 2024
کمیٹی نے ایگزم بینک کو ضروری سرکاری ملکیتی ادارہ قرار دیا — فوٹو: پی آئی ڈی
کمیٹی نے ایگزم بینک کو ضروری سرکاری ملکیتی ادارہ قرار دیا — فوٹو: پی آئی ڈی

کابینہ کی کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے نے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (این ایس پی سی) کو پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پی ایس پی سی) میں دوبارہ ضم کرنے کی منظوری دے دی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق سرکاری ملکیتی اداروں کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ، وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایس ای سی پی اور متعلقہ وزاتوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے متعلقہ سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے اسٹریٹجک /ضروری یا نان اسٹریٹجک و غیر ضروری سے متعلق درجہ بندی کے حوالے سے سمریوں کاجائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (این ایس پی سی) کی پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن (پی ایس پی سی) میں دوبارہ ضم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو تمام ضروری تقاضے پوری کرتے ہوئے عمل درآمدی رپورٹ کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔

کمیٹی نے ساورن ویلفیئر فنڈ کا حصہ ہونے کے باعث نیشنل بینک آف پاکستان کو ایس او ای ایکٹ 2003 سے مستثنیٰ قرار دیا، اس لیے اب بینک کی درجہ بندی نہیں ہوگی۔

کمیٹی نے ایگزم بینک کو ضروری سرکاری ملکیتی ادارہ قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024