• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

عمرے سے قبل پرفارمنس اور بعد میں بولڈ لباس پہننے پر آئمہ بیگ کو تنقید کا سامنا

شائع August 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

گلوکارہ آئمہ بیگ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے قبل سعودی عرب کے ہی شہر جدہ میں بولڈ انداز میں میوزیکل پرفارمنس کرنے اور عمرے کے بعد بولڈ لباس پہن کر دبئی روانہ ہونے کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔

آئمہ بیگ نے ربیکا خان اور بلال سعید سمیت دیگر فنکاروں کے ہمراہ 2 اگست کو سعوی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی میوزیکل نائیٹ جدہ سیزن میں اپنے مقبول گانوں پر پرفارمنس کی تھی۔

آئمہ بیگ کی جانب سے میوزیکل نائٹ میں اپنے مقبول گانوں ’کیف و سرورٌ‘ اور ’مست ملنگ‘ اور دیگر گانوں پر پرفارمنس کی تھی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں گلوکارہ نے عمرے کی سعادت کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اب وہ باقی زندگی بھی سکون سے گزاریں گی اور ان کی موت بھی پرسکون انداز میں ہوگی۔

انہوں نے عمرے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تمام مسلمان مرد و خواتین کے لیے دعائیں بھی کی تھیں۔

آئمہ بیگ کی گانوں کی طرح ان کی عمرے کی تصاویر بھی وائرل ہوگئی تھیں اور بعد ازاں وہ سعودیہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی روانہ ہوئیں تو ان کی ایئرپورٹ سے بولڈ لباس کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔

گلوکارہ نے خود دبئی ایئرپورٹ سے بولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ سعودیہ میں میوزیکل پرفارمنس کرنے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد دبئی روانہ ہو رہی ہیں، جہاں سے وہ اگلے سفر پر روانہ ہوں گی۔

آئمہ بیگ کی جانب سے عمرے سے قبل میوزیکل پرفارمنس کرنے اور بعد ازاں بولڈ لباس پہن کر سعودیہ سے دبئی جانے کی تصاویر وائرل ہونے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں بھی لیا اور ساتھ ہی ان کی ہدایت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

زیادہ تر صارفین نے انہیں عمرے سے قبل میوزیکل کنسرٹ اور بعد ازاں بولڈ لباس پہن کر سعودیہ سے روانہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا۔

کچھ افراد نے کمنٹس کیے کہ شوبز کے لوگ عمرہ کی ادائیگی بھی فیشن کے طور پر کرتے ہیں۔

زیادہ تر صارفین نے آئمہ بیگ کے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کی ہدایت کی دعائیں کیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024