• KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm
  • KHI: Maghrib 5:53pm Isha 7:15pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:36pm
  • ISB: Maghrib 5:09pm Isha 6:38pm

بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز طلب

شائع August 5, 2024
بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز
بشریٰ بی بی— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے کیسز میں شامل کر دیا گیا ہے، ایک کیس میں کہا گیا کہ انوسٹی گیشن شروع نہیں ہوئی لیکن گرفتار کرنا ہے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب، 9 مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا بھی فیصلہ آیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا، یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ 9 مئی کی ایف آئی آر کہاں کی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ تمام 11 ایف آئی آرز 9 مئی کی ہی ہیں۔

بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو بلا کر 9 مئی مقدمات کا اسٹیٹس پوچھ لیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کر تے ہ۰وئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔

30 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی کسز کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے اور بلوچستان پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے تھے۔

24 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری کردیے تھے۔

22 جولائی کو بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست دائر کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024