• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے دی

شائع August 5, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے ، میجر جنرل سید علی رضا ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں غازی اختر ، زیاد بشیر ، عامر ملک اور فرید ظفر، آصف پیر ، تانیہ ایدروس ، وقاص الحسن اور گوہر مروت شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس ایک مہینے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی، ٹاسک فورس ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن کے لیے تجاویز دے گی، ٹاسک فورس ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کے لیے بھی تجاویز دے گی۔

ذرائع نے کہا کہ ٹاسک فورس رسک بیسڈ آڈیٹنگ کے لیے سفارشات دے گی، ٹاسک فورس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لیے بھی تجاویز دے گی، اس کے علاوہ صوبائی ریونیو اتھارٹیز اور وزارتوں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے لیے بھی سفارشات دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس ہول سیلرز ، ڈسٹریبیوٹرز اور مڈل مین کی آٹومیشن کے بارے میں اور اس کی ری اسٹرکچرنگ کے بارے میں بھی تجاویز فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معاشی ٹیم کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی ٹرانسفارمیشن کی رفتار کو تیز کرنے کا ہدف دیتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی تھی۔

3 اگست کو فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ( ایف بی آر) نے جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی مدد سے ٹیکس مشینری کے ساتھ رجسٹرڈ جعلی کمپنیوں پر مشتمل 11 ارب روپے کا فراڈ پکڑ لیا تھا۔

اس فراڈ کا سراغ حکومت کی ڈیجیٹلائزیشن پالیسی کے ایک حصے کے طور پر استعمال کردہ جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی کے ذریعے لگایا گیا۔

31 جولائی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024