• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا

شائع August 4, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ڈرافٹ شیڈول منظر عام پر آگیا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک بز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آئی سی سی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک ڈرافٹ شیڈول شیئر کیا ہے، جو توقعات کے مطابق ہے، بھارت کے تمام میچز لاہور میں شیڈول ہیں، جب کہ پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو شیڈول ہے۔

گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جب کہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ایونٹ کا آغاز میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری سے کراچی میں ہوگا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 مارچ کو کراچی اور 6 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، جب کہ فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہوگا، اور 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل، کرک انفو نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو بھیجی گئی تجویز میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 19 فروری سے 19 مارچ کی ونڈو تجویز کی ہے، ایونٹ کے میچز 3 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز دی تھی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران ایونٹ کے افتتاحی میچ اور سیمی فائنل سمیت 3 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، لاہور میں ایونٹ کے فائنل سمیت کل 7 میچز کھیلے جائیں گے، جب کہ بقیہ میچز راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب، چیمئنزٹرافی سے قبل پاکستان سہ فریقی سیریز کی میزبانی بھی کرے گا جس میں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہوں گی، یہ سیریز 8 فرروری سے 14 فروری تک ہوگی اور تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ڈرافٹ شیڈول:

19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت

21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

22 فروری: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

23 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت

24 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

25 فروری: انگلینڈ بمقابلہ افغانستان

26 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ

27 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ

28 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان

یکم مارچ: پاکستان بمقابلہ بھارت

2 مارچ: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

5 مارچ: پہلا سیمی فائنل (اے ون بمقابلہ بی ٹو)

6 مارچ: دوسرا سیمی فائنل (بی ون بمقابلہ اے ٹو)

9 مارچ: فائنل

10 مارچ: فائنل ریزرو ڈے

سہ فریقی سیریز شیڈول

8 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

10 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

12 فروری: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

14 فروری: فائنل

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024