• KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:55am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:35am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

شائع August 3, 2024
عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز
عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا — فائل فوٹو: رائٹرز

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق علی وزیر کے خلاف اہلکاروں کو مارنے کے لیے ساتھیوں کی معاونت کرنے کے کیس کی سماعت اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

پراسیکیوٹر راجا نوید نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ علی وزیر نے پولیس اہلکار سے گن چھینی اور ایک اہلکار کی شرٹ پھاڑ دی اور امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ علی وزیر گاڑی میں منشیات رکھ کر جا رہے تھے؟ جس پر اہلکار نے جواب دیا کہ سوال تھانہ کراچی کمپنی کے معاملے سے متعلق ہے، میں تھانہ کوہسار کے معاملے میں ہوں۔

روسٹرم پر آکر علی وزیر نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار زحمی ہوئے، میں نے کہا ہسپتال لے جاتا ہوں، مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، میں بھی حلف لوں گا، ایس ایچ او بھی حلف لے۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا اور اے ٹی سی نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر علی وزیر کو پولیس کے حوالے کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 30 دسمبر 2024
کارٹون : 29 دسمبر 2024